ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوامی رام دیو کا بیان قرآن سے ناواقفیت پرمبنی:مسلم مجلس مشاورت

سوامی رام دیو کا بیان قرآن سے ناواقفیت پرمبنی:مسلم مجلس مشاورت

Tue, 03 Oct 2017 23:40:58    S.O. News Service

نئی دہلی،3اکتوبر( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) آل انڈیامسلم مجلس مشاورت کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالحمید نعمانی نے یوگ گرو اورپتانجلی کے بانی سوامی رام دیو کے اس بیان کوقرآن سے ناواقفیت پر مبنی قرار دیاہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قرآن میں ہے کہ علاج کے لیے گائے کا پیشاب استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوامی رام دیو ملک کا ایک مشہور و معروف نام اور ایک ذمہ دارانہ حیثیت ہے ، ان کے لیے ایسا غلط بیان، ذمہ داری کے احسا س کے خلاف ہے ۔شریعت کے پیش نظر مسلم سماج میںیہ عام تصور ہے کہ حرام اورناپاک اشیا ء سے علاج صحیح نہیں ہے۔ ماہر حکیم کے مشورہ سے حرام شئی سے مجبوری یا اضطراری حالت میں وقتی طور سے علاج بالکل دوسری بات ہے ۔ لیکن قرآن سے اس کے جواز یا اجازت کا حوالہ سراسر ناواقفیت پر مبنی ہے۔نعمانی صاحب نے یہ بھی کہا کہ تجارت کے سلسلے میں ہندو مسلم کا سوال اٹھانا صحیح نہیں ہے ، لیکن کسی کو اس کے مذہبی تصور پر مبنی پاک ناپاک اور حلال حرام کے تصور سے الگ کرکے بھی مسئلے کو نہیں دیکھا جاسکتا ہے ۔ ہاں فرقہ وارانہ رنگ دینا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی رام دیو سمیت دیگر حضرات کی بھی اس طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے صحیح جانکاری حاصل کیے بغیر اس طرح کے بیان سے گریز کریں۔


Share: